راولپنڈی میں واقع نجی سکول کی کینٹین میں سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا ،ْ تمام طلباء محفوظ رہے

پیر 10 دسمبر 2018 15:21

راولپنڈی میں واقع نجی سکول کی کینٹین میں سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) راولپنڈی میں واقع نجی سکول کی کینٹین میں سلنڈر خوفناک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں کینٹین میں آگ لگ گئی تاہم تمام طلبا محفوظ رہے۔

(جاری ہے)

راولپنڈی کے علاقے صادق آباد میں سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا، کینٹین میں آگ لگنے سے ہر طرف دھواں پھیل گیا تاہم بچوں کو بروقت باہر نکالنے سے تمام طلبا محفوظ رہے اور کوئی ناخوشگوار حادثہ پیش آنے سے قبل ہی صورتحال پر قابو پا لیا گیا۔ذرائع کے مطابق بچوں کے والدین کو مطلع کر کے گھر روانہ کیا گیا، عمارت کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے بعد کلاسز باقاعدہ طور پر شروع کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :