پاکستان سپر لیگ فور 14فروری سے 17مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی ، انتظامات تیزی سے جاری

پیر 10 دسمبر 2018 15:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان سپر لیگ 4اگلے سال 14فروری سے 17مارچ تک یو اے ای اور پاکستان میں مشترکہ طور پر منعقد ہوگی جس کے انتظامات کو تیزی سے مکمل کیا جارہا ہے۔ پی ایس ایل کے 34 میں سے 8میچز کا انعقاد پاکستان میں ہوگا ۔فائنل 17مارچ کو کراچی میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں لاہور قلندر ،کراچی کنگز ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی ،اسلام آباد یونائٹیڈاور چھٹی ٹیم ( سابقہ ملتان سلطانز) حصہ لیں گی۔

ٹورنامنٹ رائونڈ روبن فارمیٹ کے تحت کھیلا جائے گی، اب تک اسلام آباد یونائٹیڈ کی ٹیم دو دفعہ اور پشاور زلمی کی ٹیم ایک بار ٹونامنٹ جیت چکی ہیں۔ پی ایس ایل ون کی فاتح اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تھی جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم رنر اپ تھی۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل 2کی فاتح پشاور زلمی کی ٹیم اور رنر اپ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم تھی۔ پی ایس ایل 3کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم تھی جبکہ رنر اپ پشاو زلمی کی ٹیم تھی۔

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14فروری 2019 کو رنگارنگ افتتاحی تقریب کے ساتھ متحدہ عرب امارات میں ہوگا۔ پاکستان سپر لیگ کی چھٹی ٹیم کی نیلامی کا مرحلہ 18دسمبر تک مکمل ہوجائے گا ۔ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کیلئے ایونٹ میں شامل چھٹی ٹیم کے لئے پیشکشیں پہلے ہی طلب کرلی گئیں تھی۔ یاد رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن میں شامل ہونے والی چھٹی ٹیم 'ملتان سلطان' 52 کروڑ میں فروخت ہوئی تھی، اس سال ڈرافٹ سے قبل پی سی بی کو بینک گارنٹی اور فرنچائز فیس نہ دینے کے باعث مالکانہ حقوق سے دست بردار ہو گئی تھی۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں فخر زمان، محمد حفیظ ( کپتان )، اے بی ڈی ویلیئرز(جنوبی افریقہ)، یاسر شاہ، کارلوس بریتھ ویٹ(ویسٹ انڈیز)، کوری اینڈرسن اور اینٹن ڈیوسچ(نیوزی لینڈ)، راحت علی، سندیپ لیمی چین(نیپال)، شاہین شاہ آفریدی، آغا سلمان، سہیل اختر، حسان خان، حارث سہیل، محمد عمران، عمیر مسعود جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں برینڈن ٹیلر، گوہر علی، اعزاز چیمہ اور حارث رؤف شامل ہیں۔

چھٹی ٹیم(سابقہ ملتان سلطانز) میں شعیب ملک(کپتان)، اسٹیون اسمتھ(آسٹریلیا)، شاہد آفریدی، محمد عرفان، جنید خان، جو ڈینلی(انگلینڈ)، شان مسعود، قیس احمد(افغانستان)، نکولس پوران(ویسٹ انڈیز)، محمد عباس، محمد عرفان خان، عمر صدیق، لوری ایونز(انگلینڈ)، نعمان علی، محمد جنید، محمد الیاس جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ڈینیئل کرسچن، ٹام مورس، علی شفیق اور شکیل انصر شامل ہیں۔

کراچی کنگز میںبابر اعظم، محمد عامر، کولن منرو(نیوزی لینڈ)، کون انگرام(جنوبی افریقہ)، عماد وسیم(کپتان)، عثمان شنواری، روی بوپارہ(انگلینڈ)، محمد رضوان، سکندر رضا(زمبابوی)، اویس ضیا، اسامہ میر، آران سمرز(آسٹریلیا)، سہیل خان، افتخار احمد، علی عمران، ابرار احمد جبکہ سپلیمٹری کھلاڑیوں میں عامر یامین، بین ڈنک، لیام لیونگ اسٹون اور جاہد علی شامل ہیں۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میںسرفراز احمد(کپتان)، شین واٹسن(آسٹریلیا)، ڈیوین براوو(ویسٹ انڈیز)، سہیل تنویر، محمد نواز، رلی روسو(جنوبی افریقہ)، فواد احمد(آسٹریلیا)، انور علی، سعود شکیل، محمد اصغر، دانش عزیز، احسن علی، غلام مدثر، نسیم شاہ جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں ہیری گرنی، احمد شہزاد، اعظم خان اور جلت خان شامل ہیں۔پشاور زلمی کی ٹیم میں وہاب ریاض، حسن علی، کیرون پولارڈ اور ڈیرن سیمی(ویسٹ انڈیز)، کامران اکمل، مصباح الحق، لیام ڈاسن اور ڈیوڈ میلان(انگلینڈ)، عمر امین، عمید آصف، خالد عثمان، وین میڈسن(جنوبی افریقہ)، صہیب مقصود، جمال انور، ثمین گل، نبی گل جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں میں وقار سلام خیل، کرس جورڈن، ابتسام شیخ اور سمیع اللہ آفریدی شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈکی ٹیم میںلیوک رونچی(نیوزی لینڈ)، فہیم اشرف، شاداب خان، محمد سمیع، آصف علی، ای این بیل(انگلینڈ)، رومان رئیس، سمیت پٹیل(انگلینڈ)، فل سالٹ(ویلز)، صاحبزادہ فرحان، ظفر گوہر، وقاص مقصود، حسین طلعت، کیمرون ڈیلپورٹ(جنوبی افریقہ)، محمد موسیٰ، ناصر نواز جبکہ سپلیمنٹری کھلاڑیوں وین پارنیل، ظاہر خان، عماد بٹ، رضوان حسین شامل ہیں ۔