باران رحمت سے موسمی بیماریوں کی شدت میں کمی واقع ہو جائے گی‘

ماہرین صحت کی نوزائیدہ بچوں اور بزرگوں کو شدید سردی سے بچنے کی ہدایت

پیر 10 دسمبر 2018 15:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں باران رحمت سے موسمی بیماریوں کی شدت میں کمی واقع ہو جائے گی۔

(جاری ہے)

اتوار اور پیر کی درمیانی شب ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے موسمی بیماریاں جن میں نزلہ، زکام، فلو ، کھانسی اور سموگ کی وجہ سے پیدا ہونے والی سانس کی بیماریوں میں کمی واقع ہو گئی ہے اور ان سے متاثرہ مریضوں کو ریلیف ملے گا تاہم ماہرین صحت نے نوزائیدہ بچوں اور بزرگوں کو شدید سردی سے بچنے کی ہدایت کی ہے۔

متعلقہ عنوان :