ْچیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ کی سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کے تین رکنی بنچ نے سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں کیسز کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

پیر کو 8 درخواستوں کی سماعت ہوئی۔ ان درخواستوں کا تعلق ڈومیسائل کی منسوخی، جائیدادوں، سرکاری ملازمین کی پنشن اور ذاتی نوعیت سے ہے۔ تین رکنی بنچ میں جسٹس گلزار احمد اور جسٹس آصف سعید کھوسہ شامل تھے ۔