فیصل آباد، ہوٹلز ، ریسٹورنٹ ‘ پارکس ‘ کلبز ‘ کیفے میں شیشہ / حقہ کے استعمال پر پابندی عائد

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) ہوم ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی طرف سے ضابطہ فوجداری کی دفعہ 144 کے تحت ہوٹلز / ریسٹورنٹ ‘ پارکس ‘ کلبز ‘ کیفے اور دیگر عوامی مقامات پر شیشہ / حقہ کے استعمال پر فوری پابندی عائد کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری (ہوم )پنجاب کی طرف سے جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر میں یہ پابندی عائد کرکے ڈپٹی کمشنرز کو اس حکم پر عملدرآمد کرانے کی ہدایت کی گئی ہے

متعلقہ عنوان :