پنجاب حکومت کا پولیو بارے عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز

پیر 10 دسمبر 2018 15:20

فیصل آباد۔10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پنجاب حکومت نے پولیو کے بارے میں عوامی شعور بیدار کرنے کیلئے ایس ایم ایس سروس کا آغاز کردیا، موبائل فون کمپنیوںکے نیٹ ورکس سے منسلک تمام صارفین کے موبائل فون نمبر پر پنجاب گورنمنٹ کی جانب سے میسج ارسال کیاجارہاہے جس میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ جن والدین کے بچوں کی عمر 5سال تک ہو وہ اپنے بچوں کو پولیو جیسے موزی مرض اور عمر بھر کی معذوری سے بچانے کیلئے قومی و علاقائی انسداد پولیو مہم کے دوران ہر صورت حفاظتی ویکسین کے قطرے پلوائیں ۔

(جاری ہے)

ایس ایم ایس سروس کے تحت شروع کی گئی آگاہی مہم میں کہاگیاہے کہ 5 سال تک کی عمرکے ہر بچے کیلئے ہر بار پولیو ویکسین کے قطرے پینا ضروری ہے ۔ ایس ایم ایس کے ذریعے معاشرے کے تمام طبقات سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ بھی اس ضمن میں اپنا مثبت کردار اداکریں ۔

متعلقہ عنوان :