نیب کا راجا پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ

ملتان رینٹل پاور پراجیکٹ مینجر رانا امجد وعدہ معاف گواہ بن گئے، رانا امجد کا ناگواہوں کی فہرست میں شامل،آئندہ سماعت پرریفرنس دائر کیا جائے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 دسمبر 2018 15:25

نیب کا راجا پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماء اور سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، نیب نے راجا پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا، ملتان رینٹل پاور پراجیکٹ مینجر رانا امجد وعدہ معاف گواہ بن گئے، احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے رانا امجد کے وعدہ معاف گواہ بننے کی درخواست منظور کرلی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنماؤں اور اعلیٰ قیادت کے بعد نیب نے پیپلزپارٹی کی اعلیٰ قیادت کے خلاف بھی گھیرا تنگ کردیا ہے۔ نیب نے سابق وزیراعظم راجا پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کیس میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ نیب کی جانب سے احتساب عدالت کودرخواست میں بتایا گیا کہ ملتان رینٹل پاور پراجیکٹ مینجر رانا امجد وعدہ معاف گواہ بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

جس پراحتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی درخواست منظور کرلی۔احتساب عدالت کی جانب سے درخواست منظوری کے بعد ملتان رینٹل پاور پراجیکٹ مینجر رانا امجد کا نام ملزمان کی فہرست سے نکال کرگواہوں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پرراجا پرویز اشرف کیخلاف رینٹل پاور پراجیکٹ کیس میں ریفرنس دائر کیا جائے۔

جس پر نیب نے راجا پرویز اشرف کیخلاف ریفرنس دائر کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ دوسری جانب چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو نیب اسلام آباد نے تحقیقات کیلئے طلب کرلیا ہے۔ نیب کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری 13 دسمبر کو پیش ہوکرپارک لین کمپنی سے متعلق سوالات کے جوابات دیں۔ ذرائع پیپلزپارٹی کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی جگہ سینئر قانون دان فاروق نائیک نیب کے سامنے پیش ہوں گے۔