ایبٹ آباد،کینٹ بورڈ کا مانسہرہ روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن،اراضی مالکان سراپا احتجاج

پیر 10 دسمبر 2018 15:50

ایبٹ آباد۔ 10 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) کینٹ بورڈ ایبٹ آباد کی طرف سے ایبٹ آباد شہر سے لیکر منڈیاں تک 65 فٹ کے اندر آپریشن شروع کرنے کے فیصلہ کے بعد اراضی مالکان سراپا احتجاج بن گئے۔ اراضی مالکان نے فوارہ چوک سے منڈیاں تک بلاتفریق آپریشن نہ کرنے اور زمین ایکوائر کئے بغیر آپریشن کرنے پر احتجاج کا اعلان کر دیا۔

(جاری ہے)

فوارہ چوک ایبٹ آباد سے منڈیاں تک سڑک کے دونوں اطراف کے اراضی مالکان نے کہا کہ اس سے قبل بھی آپریشن میں اپنی قیمتی اراضی کی قربانی دی لیکن وہ اب ایسا ہرگز نہیں ہونے دیں گے، کسی بھی ادارہ کو سڑک کشادہ کرنے کیلئے جگہ چاہے تو اراضی مالکان کو مارکیٹ ریٹ کے مطابق قیمت ادا کرے، تجاوزات کی آڑ میں قیمتی زمینوں پر کسی کو ہر گز قبضہ نہیں کرنے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :