سفری پابندیوں میں نرمی کے باوجود چینی سیاحوںکی کوریا کی آمد کا سلسلہ بحال نہ ہوسکا

پیر 10 دسمبر 2018 15:50

سیئول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) تجارتی حلقوں نے کہا ہے کہ چینی سیاحوں پر کوریا کے لیے عائد سفری پابندینرم ہونے کیباوجود ان کی آمد کا سلسلہ پوری طرح بحال نہیں ہوسکا ، ماضی میں چینی سیاحوں کی آمد سے ملک میں ریٹیل بزنس میں تیزی آئی تھی۔کوریا ڈیوٹی فری شاپس ایسوسی ایشن کے مطابق ماضی میں چینی سیاحوں کی بڑے پیمانے پر کوریا آمد سے ٹیکس فری بزنس کو فروغ ملا تھا، چینی حکومت کی جانب سے اپنے شہریوں پر کوریا کے سفر پر عائد پابندیوں میں نرمی کے باوجود سیاحوں کی آمد بھرپور انداز میں شروع نہیں ہوسکی۔

آنے والے چینی سیاح گروپس کے بجائے انفرادی طور پر آرہے ہیں۔بینک آف کوریا کے اعداد و شمار کے مطابق اکتوبر کے دوران 4 لاکھ 75 ہزار چینی سیاح کوریا آئے، یہ تعداد 2017 ء میں کوریا کا سفر کرنے والے چینی سیاحو سے 37.6 فیصد زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

چین امریکا تجارتی کشیدگی سے قبل کوریا کی ڈیوٹی فری شاپس سے خریداری کرنے والے چینی سیاحوں کی اوسط تعداد 7 سے 8 ہزار نفوس یومیہ تھی جو بعد کم ہوکر 2 ہزار اور پھر زیرو ہوگئی۔

چینی سیاحتی گروپوں کی آمد میں کمی کے باوجود اکتوبر کے دوران ڈیوٹی فری شاپس کے شعبے کی مصنوعات کی فروخت کی مالیت 1.43 ارب ڈالر رہی جو اکتوبر 2017 ء کے مقابلے میں 28.6 فیصد زیادہ ہے۔جنوری سے ستمبر کے دوران (9 ماہ) کے دوران اس شعبے کی مجموعی سیل 12.91 ارب ڈالر رہی جو 2017 ء کے مکمل سال کی سیل 12.83 ارب ڈالر سے زیادہ ہے۔

متعلقہ عنوان :