عمران اسماعیل نے یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں بھائی کی لو میرج کا قصہ سنا دیا
میرے بھائی نے بھی یہی سے تعلیم حاصل کی اور پھر وہ ڈگری کے ساتھ میری بھابھی بھی گھر لے آیا،گورنرسندھ عمران اسماعیل کا اقراء یونیورسٹی کے جلسہ تقسیم اسناد سے خطاب
مقدس فاروق اعوان پیر 10 دسمبر 2018 15:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی نے بھی یہیں سے گریجوئیشن کی اور ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور گھر میں ڈگری کے ساتھ ساتھ ایک تحفہ بھی لایا،عمران اسماعیل نے کہا کہ میرا بھائی یہاں سے ڈگری کے ساتھ ساتھ بھابھی بھی لایا جس پر پورا ہال قہقوں سے گونج اٹھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کا دن یہ پیغام دے رہا ہے کہ پاکستانی قوم اپنے نوجوانوں کو علم کی دولت سے بہرہ مند کرنے کے لئے کوشاں ہے ۔مجھے یہ جان کر بے حد خوشی ہورہی ہے کہ اقراء یونیورسٹی ایک اعلیٰ تعلیمی ادارہ بن کر ابھرا ہے جہاں نوجوانوں کوتعلیم کے جدید اور بہترین مواقع فراہم کئے جارہے ہیں گورنرسندھ نے کہا کہ مالی استعداد نہ رکھنے والے طالب علموں کی حوصلہ افزائی کرنا ہوگی اس ضمن میں حنید لاکھانی کی تعلیم کے فروٖغ کے لئے خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان قوم کی ترقی کے خواہاں ہیں ان کی جدودجہد نئی نسل کے لئے بہترین مثال ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹریٹ چلڈرن کا فٹ بال مقابلوں میں دوسری پوزیشن حاصل کرنا بے مثال کامیابی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں تاکہ یہ بچے ملک وقوم کا نام مزید روشن کریں ۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سماجی بہبود اور معاشی ترقی میں تعلیم کا کلیدی کردار کی حامل ہوتی ہے ، جدید خطوط سے آراستہتعلیم وقت کی ضرورت ہے۔ تحقیق کے بڑھتے ہوئے رجحان نے اعلیٰ تعلیم کی افادیت کو مزید بڑھا دیا ہے۔ پاکستان کی 51 فیصد سے زائد آبادی خواتین پر مشتمل ہے ہمیں اپنے بچیوں کو تعلیمکے زیور سے آراستہ کرنے کے مواقع فراہم کرنا ہونگے کیونکہ تعلیم یافتہ مائیں ہی بہترین معاشرے کی تشکیل، معاشی اور سماجی ترقی کی ضامن ہو تی ہیں۔ گورنرسندھ نے کہا کہ دنیا بھر میں مختلف شعبوں میں ہونے والی ایجادات اور تحقیق سے فائدہ اٹھانے کے لئے جامعات کو مربوط اور جامع حکمت عملی وضع کرنی ہوگی تاکہ طالب علموں کو بین الاقومی مقابلوں کے لیے مزید بہتر طریقہ سے تیار کیا جاسکے۔مزید اہم خبریں
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.