Live Updates

فیاض الحسن چوہان نےبلاول بھٹو کو بچہ عقل کا کچا قراردے دیا

یاد رکھنا ہوگا کہ بلاول بھٹو کا والد آصف زرداری ہے، سندھ میں ادارے تفتیش کی بنیاد پر ان لوگوں کوطلب کر رہے ہیں، کیا نوازشریف کے دور میں ڈالر ان کی منشا سے بڑھایا گیا تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 دسمبر 2018 16:03

فیاض الحسن چوہان نےبلاول بھٹو کو بچہ عقل کا کچا قراردے دیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) وزیراطلاعات ونشریات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بلاول بھٹو کو بچہ عقل کا کچا قرار دے دیا۔ یہ یاد رکھنا ہوگا کہ بلاول بھٹو کا والد آصف زرداری ہے،سندھ میں ادارے تفتیش کی بنیاد پر لوگوں کوطلب کر رہے ہیں،کیا نوازشریف کے دور میں ڈالر ان کی منشا سے بڑھایا گیا تھا۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا کارنامہ ہے کہ انہوں نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، وزیراعظم کی انتھک محنت کے باعث آئی ایم ایف کے پاس جائے بغیر معاشی بحران ٹل گیا ۔

عمران خان نے ابھی تک صرف پانچ چھ غیرملکی دورے کیے ہیں۔ جبکہ ماضی کی حکومتیں اپنے پہلے سو دنوں میں غیرملکی دوروں میں مصروف رہیں۔ اپنے رشتہ داروں کو بھی دورے کروائے جاتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے ملکی وسائل کا بے دردی سے استعمال کیا گیا۔ سابق حکمرانوں کا مقصد صرف اپنے کاروبارکوفروغ دینا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں نان والے اور نائب قاصد ارب پتی نکل رہے ہیں۔

سندھ میں جتنی لوٹ مارہوئی ہے۔ اداروں نے اس کی تفتیش کی ہے۔ ادارے تفتیش کی بنیاد پر لوگوں کوطلب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بچہ ہے ،لیکن عقل کا کچا ہے، یاد رکھیں ان کے والد آصف زرداری ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اسمبلی آتے نہیں ہیں لیکن انتخابی مہم چلا رہے ہیں۔الیکشن کمیشن سے درخواست ہے کہ نوٹس لیا جائے حمزہ شہبازبطور اپوزیشن لیڈر انتخابی مہم کیوں چلارہے ہیں۔

حمزہ شہبازکوایوان میں بھی حاضری یقینی بنانی چاہئے۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب سمیت تمام وزراء نے ایک دن کی بھی چھٹی نہیں کی۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ نوازشریف کی حکومت کے پہلے سودن میں ڈالر 108روپے کا تھا ۔جبکہ نوازشریف نے بڑھک ماری کہ میری مرضی کے بغیر ڈالر کبھی اوپر یا نیچے نہیں کیا جاتا تھا۔ تو کیا نوازشریف کے دور میں ڈالر 10روپے بڑھا توان کی مرضی سے بڑھایا گیا تھا؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات