Live Updates

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ،ْ

وزراء کی کار کر دگی کا جائزہ لیاگیا وزیراعظم کا ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ

پیر 10 دسمبر 2018 16:31

وزیر اعظم کی زیر صدارت کابینہ کااجلاس ،ْ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں وزراء کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت کابینہ کا خصوصی اجلاس وزیراعظم آفس میں ہوا جس میں تمام وفاقی وزراء سمیت وفاقی سیکریٹریز نے شریک کی۔ اجلاس میں وزارتوں اورڈویڑن کوکارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا گیا اور وزیراعظم نے فرداً فرداً ہر وزیر کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق ہر وزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کیلئے 10 منٹ دئیے گئے، بریفنگ کے بعد وزرا سے 5 منٹ سوالات وجوابات بھی ہوئے۔ وفاقی وزرا اپنے ہمراہ 100 روزہ کارکردگی کی رپورٹس لائے تھے۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے کابینہ کے خصوصی اجلاس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا جس کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم کو سروس ڈیلیوری اور کفایت شعاری سے متعلق کیے اقدامات پر بریفنگ دی گئی اور وزیراعظم نے وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا جب کہ وزارتوں اور ڈویژنز نے مستقبل کے منصوبوں سے متعلق وزیراعظم کو آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم نے ہر تین ماہ کے بعد کابینہ اراکین کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے، کارکردگی کا جائزہ لینے کا مقصد حکومت کی سمت کو درست رکھنا ہے جب کہ وزیراعظم نے وزارتوں اور ڈویژنوں سے 5 سالہ منصوبے بھی مانگے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :