چیف جسٹس نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا

سب کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، خدا سے دعا ہے یہ عمارت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے ، چیف جسٹس

پیر 10 دسمبر 2018 16:45

چیف جسٹس نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے کوئٹہ رجسٹری کی نئی عمارت کا افتتاح کر دیا، افتتاح سے قبل پولیس کے چاک و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا، افتتاحی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز جسٹس آصف سعید کھوسہ اور جسٹس گلزاراحمد، چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جسٹس سیدہ طاہرہ صفدر اور سینئر وکلائ بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر چیف جسٹس آف پاکستان کو عمارت سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے شرکائ سے خطاب کیا اور کوئٹہ رجسٹری کے منصوبہ کی تکمیل پر مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ سب کی کاوشوں سے یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچا، خدا سے دعا ہے کہ یہ عمارت انصاف کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرے کیونکہ انصاف کسی بھی معاشرے کیلیے انتہائی ضروری ہے، سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں پہلے روز دس کیسز کی سماعت بھی ہو گی۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا یہ عمارت انصاف کا مرکز بنے گی، عوام کو بہتر انصاف میسر آسکے گا، ججز کسی مفاد کے بغیر قوم کو انصاف فراہم کریں، انصاف کسی قوم کے لئے بہت ضروری ہے، انصاف کے بغیر ترقی نا ممکن ہے۔