آسٹریلیا ، ٹریفک حادثہ میں 3 افراد ہلاک ، 9 زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 16:45

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) آسٹریلیا میں ٹریفک حادثے میں تین افراد ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ مغربی آسٹریلیا کے ٹاؤن شپ لانسلین میں اس وقت پیش آیا جب سیاحوں کو لے جانے والی ایک منی بس سامنے سے آنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہلاک جبکہ نو زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔ حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ۔