چین، 4 منشیات اسمگلروں کو پھانسی،8 کو عمر قید کی سزا سنا دی گئی

پیر 10 دسمبر 2018 16:49

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) چین میں عدالت نے چار منشیات اسمگلروں کو پھانسی جبکہ دیگر آٹھ کو عمر قید کی سزا سنا دی ۔

(جاری ہے)

ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لائیولیانگ سٹی کی انٹر میڈیٹ پیپلز کورٹ کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات کے مطابق 2016 میں متعدد بار مختلف صوبوں میں منشیات اسمگلنگ کے کاروبار میں ملوث بارہ افراد پر مشتمل گینگ کے چار افراد کو اعتراف جرم پر سزائے موت جبکہ دیگر آٹھ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے ۔ عدالت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 2015 میں ان ملزمان لیولائن کاؤنٹی سے لائیو لیانگ چالیس کلو گرام منشیات اسمگل کی ۔ ۔

متعلقہ عنوان :