Live Updates

اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر پر بھی توجہ دینی چاہیئے، عارف علوی

پیر 10 دسمبر 2018 16:51

اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر پر بھی توجہ دینی چاہیئے، ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر پر بھی توجہ دینی چاہیے،اقوام متحدہ مسئلہ کمشیر کے حل کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے، ان خیالات کا اظہار صدر عارف علوی نے انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کا انسانی حقوق کو تسلیم کرنے کے عزم کا دن ہے اور اقوام متحدہ کے رکن کہ طور پر پاکستان عالمی چارٹر کی تائید کرتا ہے کیونکہ عالمی چارٹر انسانی حقوق کے احترام کی ترویج کرتا ہے، انہوں نے کہا کہ عالمی چارٹر کسی تفریق کی بغیر بنیادی آزادی کی حفاظت کرتا ہے اور انسانی حقوق پر قائداعظم محمد علی جناح کے رہنما اصول ہمارے بنیادی پالیسی کا حصہ ہے حکومت کی ترجیح میں جمہوریت، انسانی حقوق اور ترقی شامل ہے اقوام متحدہ کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر پر بھی توجہ دینی چاہیے کیونکہ مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے اقوام متحدہ اپنا بھرپور کردار ادا کر سکتا ہے اور اقوام متحدہ کو چاہیے کہ مقبوضہ وادی کہ لوگوں کے انسانی حقوق کا تحفظ تقینی بنائے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے بھی انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 70سال پہلے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی نے انسانی حقوق کی قرارداد منظور کی اور ان قراردادوں میں انسانوں کی آزادی، برابری اور احترام کا اعادہ کیا گیا اور پاکستان بھی ان ممالک میں شامل ہے جس نے سب سے پہلے قرارداد پر دستخط کیے وزیراعظم کہا کہ آئین اور قانون کے تحت بنیادی انسانی حقوق پاسداری کیلئے پرعزم ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات