Live Updates

علیمہ خان اور آصف زرداری کیلئے الگ الگ قانون ہے،نفیسہ شاہ

پی ٹی آئی کے منشور میں ایک پاکستان تھا ہمیں دو نظر آرہے ہیں، پی پی رہنما

پیر 10 دسمبر 2018 16:51

علیمہ خان اور آصف زرداری کیلئے الگ الگ قانون ہے،نفیسہ شاہ
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا منشوردو نہیں ایک پاکستان تھا،لیکن آج ہمیں دو پاکستان نظر آ رہے ہیںعلیمہ خان کے لئے اور قانو ن اور آصف علی زرداری اور دوسروں کے لئے اور قانو ن ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کے روز اپنے ایک بیان میں نفیسہ شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کی پانچ پانچ جگہ پیشیاں ہو رہی ہیں، عمران خان پر نیب کیس ہے لیکن انہیں نیب سے استثنیٰ حاصل ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان سے متعلق ایک رپورٹ آئی اور اس پر کوئی پیش رفت نہیں ہوئی بلکہ ان کو این آر او دے دیا گیا ہے آئین کے تحت ہر شہری قانون کی نظر میں برابر ہے، پھر وزیراعظم اور ان کی بہن کے معاملے میں فرق کیوں ہے ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات