Live Updates

مہاتیر اور عمران کی سوچ ایک:

لیڈروں کا وعدوں سے مکرنا بڑی بات نہیں،ملائیشیاء وزیر اعظم کبھی کبھار ہم غلط راستے پر چلے جاتے ہیں لیکن واپس اٴْسی وقت پلٹتے ہیں جب ضروری ہوتا ہے کہ ہم پرفیکٹ لوگ نہیں ہیں اس پر یو ٹرن لینا کو ئی غلط بات نہیں،دی سٹار اخبار کی رپورٹ

پیر 10 دسمبر 2018 16:55

مہاتیر اور عمران کی سوچ ایک:
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد بھی عمران خان کے نقش قدم پر چل نکلے ہیں مہا تیر محمد نے کہا کہ لیڈروں کا اپنے ابتدائی وعدوں سے مکرنا کوئی بہت بڑی بات نہیں،کبھی کبھار ہم غلط راستے پر چلے جاتے ہیں لیکن واپس اٴْسی وقت پلٹتے ہیں جب ضروری ہوتا ہے کہ ہم پرفیکٹ لوگ نہیں ہیں اس پر یو ٹرن لینا کو ئی غلط بات نہیں ۔

(جاری ہے)

دی اسٹاراخبار کی ایک رپورٹ کے مطابق حکمران جماعت پکاتن ہراپن کی صدارتی کونسل میٹنگ کے بعد مہاتیر محمد کا کہنا تھا کہ کبھی کبھار لوگ غلطیاں کرجاتے ہیں اور پھر اپنی بات سے پیچھے ہٹ جاتے ہیں جب انہیں احساس ہوتا ہے کہ اسی میں عقلمندی ہے کبھی کبھار، ہم غلط راستے پر چلے جاتے ہیں لیکن واپس اٴْسی وقت پلٹتے ہیں جب ضروری ہوتا ہے۔ ہم پرفیکٹ لوگ نہیں ہیں۔ یاد رہے کہ ملائیشین وزیراعظم مہاتیر محمد کی جانب سے یہ رپورٹ آئی جب حکومتی پالیسیوں پر 'یوٹرن' لینے کے باعث انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :