Live Updates

افغانستان کیلئے امریکی تعاون کی درخواست کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے، نصرت واحد

افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن و استحکام کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے، رکن قومی اسمبلی پی ٹی آئی

پیر 10 دسمبر 2018 16:57

افغانستان کیلئے امریکی تعاون کی درخواست کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی نصرت واحد نے کہا ہے کہ افغان امن عمل میں امریکی تعاون کی درخواست ملکی کامیاب خارجہ پالیسی کا نتیجہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان ملکی سلامتی ، عزت، وقار اور قومی ایشوز پر ہمیشہ ملکی مفاد کو مقدم رکھا ہے۔

(جاری ہے)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے افغانستان میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کو اپنا کردار ادا کرنے کی درخواست دنیا میں دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ دنیا کو پاکستان کی قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔ امریکہ سے چین تجارتی تعلقات چاہتے ہیں۔ ملک میں طالبان کی پناہ گاہیں نہیں ہیں۔ ہم پر الزام لگایا گیا کبھی ثبوت پیش نہیں کیا گیا ہے۔ افغانستان میں امن پاکستان کے مفاد میں ہے۔ افغانستان سمیت دنیا بھر میں امن واستحکام کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ ڈرون حملے ملکی خودمختاری کے خلاف ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کی درخواست پر باضابطہ جوابی خط ارسال کیا جائے گا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات