کرپشن کی وجہ سے غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے،ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل

ہم اپنی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں،سروے میں لوگوں کا اظہارخیال

پیر 10 دسمبر 2018 17:00

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل (ٹی آئی) نے خبردار کیاہے کہ کرپشن کی وجہ سے معاشرے کا غریب طبقہ سب سے زیادہ متاثر ہوتا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انسدادبدعنونی کے عالمی دن کے موقع پر جاری ایک بیان میں کہاگیاکہ جب کرپشن ہوتی ہے تو اس کی وجہ سے انفرا اسٹرکچر، صحت اور تعلیم سمیت دیگر سہولیات کے لیے متعین فنڈز میں کمی آتی ہے جس کا براہِ راست اثر غریبوں پڑتا ہے۔

ایک اور سروے کے مطابق دنیا کے زیادہ تر لوگ اپنی حکومت کے بارے میں سوچتے ہیں کہ وہ کرپشن کے خلاف احسن انداز میں نہیں لڑ رہی، جبکہ صرف 30 فیصد افراد کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت اچھا کر رہی ہے۔ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل کے حالیہ سروے گلوبل کرپشن بیرومیٹر کے مطابق لوگوں کا خیال ہے کہ وہ اپنی طاقت کو استعمال کرتے ہوئے کرپشن کا خاتمہ کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ان لوگوں میں سب زیادہ تعداد لاطینی امریکا اور وسطی امریکا سے تعلق رکھنے والے لوگوں کی ہے جو مانتے ہیں کہ ایک عام شخص اس معاملے میں واضح فرق لاسکتا ہے۔سروے کے مطابق اچھی بات یہ ہے کہ دنیا کے نوجوانوں کی آدھی سے زیادہ تعداد یہ مانتی ہے کہ وہ خود کرپشن کے خلاف کام کرکے اس میں کمی لاسکتے ہیں۔تاہم ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے دنیا کی تمام حکومتوں کو خبردار کیا کہ حکومتیں لوگوں کو مشغول کرنے میں مشکلات لارہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں صحافیوں اور انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں پر حکومت کی جانب سے دباؤ بڑھایا جارہا ہے جبکہ کئی ممالک میں صحافیوں پر حملے بھی کیے جارہے ہیں۔ادارے کے مطابق ایسے کریک ڈاؤن سے کرپٹ عناصر اور منظم مجرموں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔

متعلقہ عنوان :