ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز، ریشبھ پانٹ عالمی ریکارڈ میں جیک رسل اور ڈی ویلیئرز کے ہم پلہ ہو گئے، پانٹ نے وکٹوں کے پیچھے 11 شکارز کر کے یہ کارنامہ انجام دیا

پیر 10 دسمبر 2018 17:01

ایڈیلیڈ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) بھارتی وکٹ کیپر ریشبھ پانٹ نے ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں ایک میچ میں وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کا جیک رسل اور اے بی ڈی ویلیئرز کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا، انہوں نے آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں وکٹوں کے پیچھے 11 کھلاڑیوں کو شکار بنا کر یہ کارنامہ انجام دیا، انگلش وکٹ کیپر جیک رسل نے 1995ء میں جنوبی افریقہ کے خلاف اور ڈی ویلیئرز نے 2013ء میں پاکستان کے خلاف میچ میں وکٹوں کے پیچھے 11 شکارز کر کے عالمی ریکارڈ پر قبضہ جمایا تھا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ریشبھ پانٹ وکٹوں کے پیچھے زیادہ شکارز کرنے والے بھارتی وکٹ کیپر بھی بن گئے، انہوں نے دھونی اور وریدیمن ساہا کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا، دھونی نے 9 اور ساہا نے 10 کیچز تھام رکھے تھے۔