سندھ ہائیکورٹ نے لین دین کے تنازع پر شہریوں کو قتل کرنے والے ملزم بلال حسین کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرلی

پیر 10 دسمبر 2018 17:07

سندھ ہائیکورٹ نے لین دین کے تنازع پر شہریوں کو قتل کرنے والے ملزم بلال ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) سندھ ہائیکورٹ نے لین دین کے تنازع پر شہریوں کو قتل کرنے والے ملزم بلال حسین کی سزائے موت کے خلاف اپیل منظور کرتے ہوئے ملزم کے خلاف دوبارہ کیس کا ٹرائل چلانے کا حکم دیا ہے۔پیر کو سندھ ہائی کورٹ میں ماتحت عدالت سے سزائے موت کی سزا پانے والے ملزم بلال حسین کی سزا کے خلاف اپیل کی سماعت ہوئی ۔

عدالت نے بلال حسین کی اپیل منظور کرتے ہوئے کیس کا ٹرائل دوبارہ چلانے کا حکم دیا ہے ۔

(جاری ہے)

عدالت نے اپنے حکم میں کہا کہ قتل کے وقت ملزم کی عمر کتنی تھی اور 342 کا بیان دوبارہ قلمبند کیا جائے، سرکاری وکیل کا کہنا ہے کہ بلال حسین نے 2012لین دین کے تنازع پر سلمان اور زمان کو فائرنگ کرکے قتل کیا،ملزم نے شہری فیصل کو زخمی کیا،ملزم کے خلاف تھانہ گلشن اقبال میں مقدمہ درج تھا،ماتحت عدالت نے ملزم بلال کے خلاف جرم ثابت ہونے پر سزا موت سنائی تھی،ملزم کے وکیل کا کہنا تھا کہ قتل کے وقت ملزم بلال کی عمر 17 سال تھی،کم عمر ہونے کے وجہ سے ملزم کے خلاف مقدمہ جیونائل سسٹم کے تحت چلایا جائے۔