مظفرگڑھ بلدیہ کے مسیحیملازمین کا کرسمس سے قبل تنخواہیں جاری کرنے کا مطالبہ

پیر 10 دسمبر 2018 17:21

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ بلدیہ کے مسیحی ملازمین نے کہا ہے کہ کرسمس تہوار سے پہلے تنخواہیں اور پنشن جاری کی جائے تاکہ ہم بھی اپنے مذہبی تہوار کی خوشیاں منا سکیں ۔

(جاری ہے)

سیموئیل مسیح،غلام مسیح،سلیم مسیح نے دیگر مسیحی ملازمین کے ساتھ نمائندہ اے پی پی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ہر سال تمام محکموں اور اداروں کو مسیحی ملازمین کو کرسمس کی خوشیاں منانے کیلئے 20 دسمبر تک تنخوا ہیں اور پنشن ادا کرنے کا حکم دیتی ہے لیکن لیکن بلدیہ مظفرگڑھ نے آج تک حکومت کے حکم پر عمل نہیں کیا اور اس بات کی تصدیق بلدیہ کے اکاونٹس ڈیپارٹمنٹ کے ریکارڈ سے کی جا سکتی ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا ہے مسیح ملازمین کو 20دسمبر سے قبل تنخواء جاری کی جائے ۔