شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن جاری

پیر 10 دسمبر 2018 17:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید کی ہدایت پر شہر بھر میں تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن جاری ہے۔تحصیل رائیونڈ کے موضع لدھیکی نیون قبرستان میں آپریشن جاری رہا۔قبرستان میں بنے ہوئے پختہ سٹرکچرز کو مسمار کر دیا گیا ہے اور68کنال سرکاری جگہ کو واگزار کروا لیا گیاہے۔واگزار کروائی گئی زمین کی مالیت 50ملین ہے۔

محمد عارف نامی شخص نے جگہ پر قبضہ کر رکھا تھا۔اے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے آپریشن کی نگرانی کی۔

(جاری ہے)

اس طرحضلعی انتظامیہ نے مانگا منڈی ملتان روڈ پر تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا۔آپریشن میں 80سے زائد سیڑھیوں، تھڑوں اور دیواروں کو مسمار کر دیا گیا ہے اور20دکانداروں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا ہے۔سرکار کی زمین پر تعمیر 02دکانوں کو مکمل طور پر گرا دیا گیا ہے۔آپریشن کی نگرانی اسے سی رائیونڈ شاہد محبوب نے کی۔آپریشن میں زون عملہ اور پولیس نے حصہ لیا۔اے سی رائیونڈ نے کہا کہ قبضہ مافیا کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔ ڈی سی لاہور صالحہ سعید نے کہا ہے کہ سرکار کی جگہ کی مکمل واگزاری اور تجاوزات کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :