معاشرے کا ہر فرد پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، ڈپٹی کمشنر راجن پور

پیر 10 دسمبر 2018 17:38

راجن پور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) معاشرے کا ہر فرد پولیو کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔ تمام مکاتب فکر کے علماء کرام اس کی افادیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کریں۔والدین اپنے پانچ سال تک کی عمر کے تمام بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیںاور محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راجن پور محمد الطاف بلوچ نے رورل ہیلتھ سنٹر فاضل پور میں بچوں کو قطرے پلا نے کی مہم کے افتتاح پر کہا کہ ضلع راجن پور میں پانچ سال تک کے ہر بچے کو گھر گھر جاکر پولیو سے بچاوکے قطرے پلائے جائیںاگر کہیں کوئی مسئلہ درپیش ہو تو ضلعی انتظامیہ کے نوٹس میں لایا جائے۔

اس موقع پر چیئرمین ضلع کونسل سردار عبدالعزیز خان دریشک، چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر عبد اللہ جلبانی، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ہاشم علی ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ثقلین، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شعیب الرحمان، سینئر میڈیکل آفیسر آر ایچ سی فاضل پور ڈاکٹر قاسم مستوئی ،ویکسینیٹر افتخار انجم اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :