رکشوں کی پیدوار میں اکتوبرکے دوران 13.74فیصد اضافہ، فروخت 21.62 فیصد کم ہوئی

پیر 10 دسمبر 2018 17:47

رکشوں کی پیدوار میں اکتوبرکے دوران 13.74فیصد اضافہ، فروخت 21.62 فیصد کم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) رواں سال ماہ اکتوبر کے دوران چنگ چی رکشوں کی پیدوار میں اکتوبر 2017 ء کے مقابلے میں 13.74فیصد اضافہ جبکہ فروخت میں 21.62 فیصد کمی واقع ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان آٹو موٹیو مینو فیکچررز ایسو سی ایشن(پاما) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں سال اکتوبر کے دوران چنگ چی رکشوں کی پیداوار 2 ہزار 657 یونٹ رہی جبکہ اکتوبر 2017 ء میں ان رکشوں کی پیداوار 2 ہزار 336 یونٹ رہی تھی، ا س حساب سے چنگ چی رکشوں کی پیداوار میں اکتوبر کے دوران 13.74فیصد اضا فہ ہوا ۔

پاما کی رپورٹ کے مطابق اکتوبر کے دوران چنگ چی رکشوں کے 2 ہزار 55 یونٹ فروخت ہوئے جبکہ اکتوبر 2017 ء میں 2 ہزار622 رکشے فروخت ہوئے تھے،اس حساب سے رواں سال اکتوبر میں چنگ چی رکشوں کی فروخت میں اکتوبر 2017 ء کے مقابلے میں 21.62 فیصد کی کمی واقع ہوئی ۔

متعلقہ عنوان :