Live Updates

وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع

وزیراعظم نے پہلے 100 دنوں میں 6 غیرملکی دورے کیے،غیرملکی دوروں پر4 کروڑ 3لاکھ 81 ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔ وزارت خارجہ کی رپورٹ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 10 دسمبر 2018 17:38

وزیراعظم کے غیرملکی دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) وزیراعظم عمران خان کے غیرملکی دوروں کے اخراجات کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروا دی گئیں۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جمع تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نے پہلے 100دنوں میں 6غیرملکی دورے کیے،غیرملکی دوروں پر4کروڑ 3لاکھ 81ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزارت خارجہ نے وزیراعظم عمران خان کے18ستمبر سے 20نومبر تک غیرملکی دوروں کی تفصیلات قومی اسمبلی میں جمع کروا دی ہیں۔

وزارت خارجہ کی تفصیلات کے تحت وزیراعظم عمران خان نے 6غیرملکی ڈورے کیے ہیں۔ان دوروں پر4کروڑ 3لاکھ 81ہزار روپے خرچ ہوئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے وفد کے ہمراہ چین کا طویل پانچ روزہ دوری کیا۔چین کے دورے پر2کروڑ 44لاکھ روپے خرچ ہوئے۔

(جاری ہے)

ملائشیاء کے دورے پر75لاکھ 43ہزار، سعودی کے دورے پر30لاکھ 99ہزارخرچ ہوئے ۔اسی طرح ابوظہبی کے دورے پر4لاکھ 33ہزارہزار خرچ ہوئے۔

18نومبر کوابوظہبی کے دوسرے دورے پر39لاکھ 90ہزار اخراجات آئے۔ریاض کے دوسرے دورے پر8لاکھ 70ہزارروپے خرچ ہوئے ہیں۔ دوسیر جانب وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس جاری ہے۔اجلاس میں وزراء کی 100روزہ کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم نے کابینہ کے اجلاس کے لئے سارا دن وقف کردیا ہے اور دیگر مصروفیات منسوخ کردی ہیں۔

اجلاس میں وزارتوں ،ڈویژنوں کو کارکردگی بیان کرنے کا موقع دیا جائیگا،ہروزارت اور ڈویژن کو بریفنگ کیلئے دس منٹ میسر ہونگے ، بریفنگ کے بعد پانچ منٹ سوالات و جوابات کے ہونگے ،مختلف وزارتوں و ڈویژنوں کی کارکردگی رپورٹ 27نومبر کو جمع کرائی گئی تھی۔ اجلاس میں کارکردگی کی بنیاد پر وزراء کے قلمدان تبدیل ہونے کا بھی امکان ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات