مظفرگڑھ بلدیہ سے آوار ہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے ضروری آلات کی فراہمی کا مطالبہ

پیر 10 دسمبر 2018 18:00

مظفرگڑھ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) مظفرگڑھ میں آوارہ کتوں کو تلف کرنے والے سکواڈ نے بلدیہ مظفر گڑھ سے مطالبہ کیا ہے آوارہ کتوں کو تلف کرنے کیلئے ضروری اشیاء اور سہولیات فراہم کی جائیں، اے پی پی کے نمائندہ سے بات کرتے ہوئے سکواڈ کے اہلکاروں نے کہا ہے کہ شہر میں آوارہ کتوں کی بھر مار سے عوام سخت پریشان اور شکایات موصول ہوتی ہیں شہر سے آوارہ کتوں کے صفایا کیلئے حفاظتی دستانے، خصوصی لباس اور آلات کی ضروری پڑتی ہے اگر بلدیہ تمام سہولیات فراہم کرے تو شہر کو آوارہ کتوں سے پاک کر کے عوام کے تحفظ فراہم کیا جا سکتا ہے ۔