قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 21 دسمبر تک جاری رہے گا

وقفہ سوالات کے علاوہ دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا، ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی

پیر 10 دسمبر 2018 18:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) قومی اسمبلی کا رواں اجلاس 21 دسمبر تک جاری رہے گا جس میں وقفہ سوالات کے علاوہ دیگر قانون سازی سے متعلق اہم امور کو زیر بحث لایا جائے گا، یہ فیصلہ پیر کو قومی اسمبلی کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت سپیکر اسد قیصر کی صدارت نے کی اجلاس میں قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو جاری رکھنے سے متعلق کمیٹی ممبران سے رائے لی گئی اور فیصلہ کیا گیا کہ قومی اسمبلی کے موجودہ اجلاس کو21دسمبر 2018 تک جاری رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ہاؤس بزنس اجلاس میں چوہدری شفقت محمود وفاقی وزیر برا ئے تعلیم،مخدوم شاہ محمود حسین قریشی وزیر خارجہ، علی محمد خان وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور، پرویز خٹک وفاقی وزیر برائے دفاع، اسد عمر وفاقی وزیر برائے خزانہ، ملک محمد عامر ڈوگر ممبر،اقبال محمد علی خان ممبر آغاہ حسن بلوچ ممبر، روبینہ عرفان،محمد اسلم بھوٹانی ممبر، میاں ریاض حسین پیرذادہ ممبر، ریاض فتیانہ ممبر، سیدنوید قمر ممبر، سید غلام مصطفٰی شاہ ممبر اور عبدالواسع نے شرکت کی۔