افغان صوبہ خوست میں طالبان نے آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 12 فوجیوں کو ہلاک کر دیا

پیر 10 دسمبر 2018 18:33

افغان صوبہ خوست میں طالبان نے آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کر کے 12 فوجیوں ..
کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاک افغان سرحد پر واقع افغان صوبہ خوست میں طالبان نے آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کرکے افغان نیشنل آرمی کے 12 فوجیوں کو ہلاک کردیا۔

(جاری ہے)

سرحد پار سے صوبہ خوست کے ڈپٹی پولیس سربراہ سیداحمدبابازئی کے حوالے سے موصولہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ شب طالبان نے صوبہ خوست کے ضلع یعقوب صابری میں ایک فوجی چیک پوسٹ پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں افغان نیشنل آرمی کے دس فوجی ہلاک اور تین دیگر زخمی ہوگئے تاہم ایک عینی شاہد کے حوالے سے آمدہ اطلاعات کے مطابق بارہ فوجیوں کی لاشیں پڑی تھیں جنہیں بعدازاں فوجی حکام نے ضلعی ہیڈکوارٹر منتقل کردیا۔ادھر طالبان نے اب تک اس ضمن میں کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔