اے پی ایس انٹرریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اے پی ایس پشاور نے جیت لی

پیر 10 دسمبر 2018 18:36

اے پی ایس انٹرریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اے پی ایس پشاور نے جیت لی
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) آرمی پبلک سکول پشاور نے آرمی پبلک سکول راولپنڈی کو تین صفر سے شکست دیکر اے پی ایس انٹر ریجنل ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ جیت لی۔

(جاری ہے)

اے پی ایس پشاور کے ملک ازین نے راولپنڈی کے کھلاڑی عمران کو پہلے میچ میں گیارہ چھ اور گیارہ سات، ڈبلز میچ میں معاذ یحییٰ اور تیمور نے راولپنڈی کے فواد اور ذیشان کو گیارہ نو، گیارہ سات، سات گیارہ اور گیارہ پانچ سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا آخری سنگلز میں معاذ یحییٰ راولپنڈی کے عمران کو گیارہ دو، گیارہ تین اور گیارہ سات سے ہرایا۔