کاغذی کارروائی نہیں چلے گی،فوٹوسیشن کی بجائے عوام کو ریلیف دینے کیلئے عملی اقدامات کرکے نتائج دیئے جائیں‘عثمان بزدار
پسماندہ علاقوں خصوصاً جنوبی پنجاب میں رہنے والے لوگوں کو ریلیف مہیا کرنے کیلئے ترقیاتی منصوبوں کو مقررکردہ مدت میں مکمل کیا جائے موجودہ حالات میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا،پسماندہ علاقوں میں جاری سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں‘وزیراعلیٰ پنجاب
پیر 10 دسمبر 2018 18:49
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ اراضی سینٹرز کیلئے زمین کی نشاندہی کاکام مکمل کرلیا گیاہے اوران سینٹرز کے قیام سے پسماندہ علاقوں کے عوام کو سہولت میسر آئے گی۔
انہوںنے کہا کہ ہمارا کام لوگوں کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔پسماندہ علاقوں میں صحت اور تعلیم کی معیاری سہولتوں کیلئے جاری سکیموں میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں ۔وزیراعلیٰ نے بعض سکیموںمیں تاخیر پر سخت برہمی کا اظہار کیا اورمتعلقہ افسران کی سرزنش کی۔انہوںنے کہا کہ عام آدمی کو ہیلتھ کیئر کی معیاری سہولتوں کی فراہمی میں کوتاہی کو کسی قیمت پر قبول نہیں کروں گا۔عام آدمی ہیلتھ کیئر کی سہولتوں کیلئے بلبلارہے ہیں اور آپ پی سی ون بنا رہے ہیں ۔اب معاملات اس طرح نہیں چلیں گے۔انہوںنے کہا کہ موجودہ حالات میں ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔کاغذی کارروائی نہیں چلے گی۔ فوٹوسیشن کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیںاورنتائج دیئے جائیں۔جوہدایات دی ہیں ان پر من وعن عملدرآمد ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی تکالیف کا احساس کیا جائے ۔عام آدمی کے مسائل کو حل نہ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں سماجی شعبوں کی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور دیگر شعبوں کی پائیدار ترقی ہماری ترجیحات ہیں اور ان شعبوں کیلئے حقیقت پسندانہ ترقیاتی پروگرام بنایا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہم نے صوبے کے عوام کی خوشحالی کیلئے ترجیحات کا تعین کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب اور کم ترقی یافتہ علاقوں کے عوام کو ان کا حق دیں گے۔ پسماندہ علاقوں کی ترقی کیلئے فنڈز میں اضافہ کیا گیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بروقت تکمیل سے ہی ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات عام آدمی تک پہنچیں گے اوراسی لئے فلاح عامہ کے سکیموں کی باقاعدہ مانیٹرنگ کا نظام وضع کیاگیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ میرا تعلق پسماندہ ترین علاقے سے ہے۔میں ان علاقوں کے مسائل بخوبی جانتا ہوں۔ وزیراعلیٰ نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تعلیم، صحت، زراعت، پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور صنعت کے شعبوں میں مقررکردہ اہداف کا حصول یقینی بنایا جائے۔چیف سیکرٹری ،سینئر ممبر بور ڈ آف ریونیو،ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اورمتعلقہ محکموں کے سیکرٹریزنے اجلاس میںشرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت اجلاس، ہائوسنگ پراجیکٹ کی اصولی منظوری
-
وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم کو وفاق کی جانب سے سندھ کو نظر انداز کرنے کا شکوہ کر دیا
-
ایرانی صدر کے دورہ پاکستان پر دونوں ملکوں کا 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
بھارت میں آسٹریلوی صحافی کو مودی حکومت پر تنقید کی سزا ملی؟
-
شمالی کوریا کا وفد کے ایران کے غیر معمولی دورے پر
-
کراچی، ایرانی صدرکی روانگی، متعدد راستے بند، بچے اسکول نہ پہنچ سکے
-
شیخ رشید کے خلاف ایک الزام پر درج متعدد مقدمات کے خلاف کیس کا فیصلہ محفوظ
-
بشریٰ بی بی کو زہردیے جانے کے خدشہ کا کیس، پیرتک ٹیسٹ کروا کر رپورٹ عدالت میں جمع کروانے کا حکم
-
وزیراعظم شہبازشریف نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزارقائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
وزیراعظم شہا زشریف کی مزار قائد پرحاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.