نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کو طلب کرلیا

پیر 10 دسمبر 2018 18:49

نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا کو طلب کرلیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء)قومی احتساب بیورو (نیب) نے مالم جبہ اراضی کیس میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان کو طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ نیب نے مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے معاملے پر محمود خان کو 14 دسمبر کو طلب کیا ہے۔محمود خان مالم جبہ کی اراضی لیز پر دینے کے وقت صوبائی وزیر سیاحت تھے۔نیب نے مالم جبہ اراضی کیس میں صوبائی وزیر عاطف خان اور محسن عزیز کو بھی 14 دسمبر کو طلب کیا ۔