وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

پیر 10 دسمبر 2018 18:49

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ٹریفک حادثات ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں ٹریفک حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں۔ وزیراعلیٰ نے حادثات کے بارے میں متعلقہ انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔