Live Updates

جس کا اپنا دامن صاف نہ ہو،وہ احتساب کی بات نہیں کر سکتاوفاقی و صوبائی کابینہ کے اکثر وزراء نیب زدہ ہیں‘پرویز ملک

ملک اور عوام کی خدمت کرنا نصیب کی بات ہے،نااہل اور جھوٹی حکومت ن لیگی حکومت کے منصوبوں کے افتتاح کریگی‘ خواجہ عمران

پیر 10 دسمبر 2018 18:49

جس کا اپنا دامن صاف نہ ہو،وہ احتساب کی بات نہیں کر سکتاوفاقی و صوبائی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ(ن)لاہور کے صدر و رکن قوم اسمبلی محمد پرویز ملک اور جنرل سیکرٹری ورکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر وایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ جس کا اپنا دامن صاف نہ ہو،وہ احتساب کی بات نہیں کر سکتاآپ اور آپ کی کابینہ کے اکثر وزراء نیب زدہ ہیں، نیا پاکستان عوام انجوائے کریں، عمران خاں کو جعلی مینڈیٹ دیا گیا۔

ملک اور عوام کی خدمت کرنا نصیب نصیب کی بات ہے۔ نااہل اور جھوٹی حکومت پاکستان مسلم لیگ (ن) کے منصوبوں کے افتتاح کرے گی اور اس نااہل حکومت کے نصیب میں صرف جھوٹ بولنا ہے،شہباز شریف کے بیان کردہ حقائق نے انجینئرڈ احتساب بے نقاب کردیا۔ عام انتخابات میں مینڈیٹ چرایا گیا تھا ، عمران خاں اتنے نیک نہ بنیں، اس حکومت کا اصل مسئلہ جھوٹ بولنا ہے اور جھوٹ بولنے پر اللہ نے ان کے کاموں سے برکت بھی ختم کردی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار گذشتہ روز انہوں نے لاہورمیں مختلف وفود سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سید توصیف شاہ، چوہدری شہباز احمد، میاں مرغوب احمد،غزالی سلیم بٹ، سعدیہ تیمور،ربیعہ نصرت سمیت دیگر بھی موجود تھے دیگر ارکان بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو مشرف کے حالات سے عبرت حاصل کرنی چاہیے،وہ بھی مکے دکھا کر سیاسی مخالفین کو ڈرایا ددھمکایا کرتے تھے۔لیگی شیروں نے نہایت مشکل اور بدترین دھاندلی میں جنگ لڑی ہے طے شدہ منصوبے کے تحت پاکستان مسلم لیگ ن کو ہرایا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ انشااللہ اچھا وقت آئے گا، ہمارا اور عوام کا رشتہ کوئی نہیں توڑ سکتا ہم چاہتے ہیں کہ باشعور عوام کو سیاسی قوتوں اور انکی کارکردگی کا پتہ چلنا چاہیے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات