پرکشش نمبروں کی 3سال کی نیلامیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ

15کے آخری 3ماہ سے اب تک کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا

پیر 10 دسمبر 2018 18:49

پرکشش نمبروں کی 3سال کی نیلامیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) پرکشش نمبروں کی 3سال کی نیلامیوں کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کرلیاگیا ،2015کے آخری 3ماہ سے اب تک کا تمام ریکارڈ طلب کرلیا گیا ۔ ڈائریکٹر جنرل ایکسائز ، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹیکس پنجاب اکرم اشرف گوندل کا کہنا ہے کہ پر کشش نمبروں کی نیلامیوں میں گزشتہ برسوں کی نسبت آمدن میں کمی ہوئی جس کے تحت آڈٹ کروانے کافیصلہ کیا گیا۔

(جاری ہے)

2015کے آخری 3ماہ سے اب تک کا تمام ریکارڈطلب کرلیاگیا ہے۔نیلامی میں رہ جانے والے نمبروںکی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔آڈٹ میں فروخت ہونے والے نمبروںکی مقررہ قیمت اورنیلامی کابھی ریکارڈطلب کیاگیا ہے ۔نیلامیوں کے آڈٹ کیلئے خصوصی ٹیم مقررکردی گئی ہے،اسکے علاوہ پنجاب بھرکی موٹربرانچزکے بھی آڈٹ کافیصلہ کیا گیا ہے۔ٹوکن ٹیکس، گاڑیوں کی رجسٹریشن اوردیگرآمدن کابھی جائزہ لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :