Live Updates

(ن) لیگ کے رکن صوبائی اسمبلی محمد جعفر کی نااہلی کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

پیر 10 دسمبر 2018 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2018ء) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 103 سے مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی محمد جعفر کی نااہلی کی درخواست پر الیکشن کمیشن اور رکن اسمبلی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے حلقہ کے ووٹر سجاول احمد کی درخواست پر سماعت کی جس میں مسلم لیگ (ن)کے رکن اسمبلی کی کامیابی کو چیلنج کیا گیا۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل پی ٹی آئی کے رہنما بابر اعوان نے دلائل دیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ (ن) لیگ کے ایم پی اے جعفر علی گریجویٹ نہیں ہیں لیکن انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت خود کو گریجویٹ ظاہر کیا ، رکن اسمبلی نے پنجاب یونیورسٹی کی جعلی ڈگری پر الیکشن لڑا اور وہ ایک مقدمہ میں جیل بھی جا چکے ہیں ۔رکن اسمبلی آرٹیکل 62 (1)ایف کی اہلیت کھو چکے ہیں۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ ڈگری جعلی کی بنیاد پر رکن پنجاب اسمبلی محمد جعفر کو ناہل قرار دیکر پی پی 103 میں دوبارہ انتخاباتکروانے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات