سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی قیمتوں بھی مزید اضافے کا امکان

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کردی، فیصلہ 18 دسمبر کو متوقع

muhammad ali محمد علی پیر 10 دسمبر 2018 18:48

سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی قیمتوں بھی مزید اضافے کا امکان
کراچی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔10 دسمبر 2018ء) سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی قیمتوں بھی مزید اضافے کا امکان، سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کی سفارش کردی، فیصلہ 18 دسمبر کو متوقع۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے بیشتر حصوں میں موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا ہے۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی گیس کی طلب میں بھی اضافہ ہوگیا ہے۔

تاہم ممکنہ طور پر عوام کو رواں سردیوں میں گیس مزید مہنگی قیمت پر استعمال کرنا پڑے گی۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو گیس کی قیمتوں میں اضافے کی سفارش کی ہے۔ سوئی سدرن نے اس حوالے سے باقاعدہ سمری تیار کرکے اوگرا کو ارسال کی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ 18 دسمبر کو کراچی میں ہو گی۔

(جاری ہے)

سندھ اور بلوچستان کے عوام تیار ہوجائیں، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے لئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔

سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا کو درخواست ارسال کر دی۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اس وقت گیس 671 روپے 84 پیسے فی بی ٹی یو میں خریدی جارہی ہے جبکہ 587 روپے 55 پیسے فی بی ٹی یو میں فروخت ہورہی ہے جس کے باعث کمپنی کو نقصان کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ سوئی سدرن گیس کمپنی نے اوگرا سے سفارش کی ہے کہ مالی سال 19-2018 میں گیس کی قیمتوں میں 84 روپے 30 پیسے فی بی ٹی یو اضافہ کیا جائے، قیمتوں میں اضافے کی شنوائی 18 دسمبر کو کراچی میں ہوگی۔