نیوزی لینڈ الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا

پیر 10 دسمبر 2018 19:14

نیوزی لینڈ الیون اور سری لنکا کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ڈرا
نپیئر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ الیون اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نپیئر میں کھیلے گئے تین روزہ ٹور میچ کے تیسرے اور آخری روز سری لنکن ٹیم نے 321 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر اپنی دوسری اننگز ڈیکلیئر کر کے نیوزی لینڈ الیون کو کامیابی کیلئے مجموعی طور پر 262 رنز کا ہدف دیا، کوسل مینڈس 72 رنز بنا کر ریٹائرڈ ناٹ آئوٹ رہے، نیروشن ڈکویلا 43 اور سماراوکراما 10 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کوبورن اور ینگ ہوسبنڈ نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں نیوزی لینڈ الیون نے کھیل ختم ہونے تک اپنی دوسری اننگز میں 2 وکٹوں پر 139 رنز بنائے تھے، دن ختم ہونے کی وجہ سے میچ کا فیصلہ نہ ہو سکا، ڈونل 52 اور فلپس 39 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے، کمارا اور راجیتھا نے ایک، ایک وکٹ لی۔

متعلقہ عنوان :