پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض کینیڈین جونیئر اوپن سکوائش بوائز انڈر 17 سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

پیر 10 دسمبر 2018 19:14

پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض کینیڈین جونیئر اوپن سکوائش بوائز انڈر ..
مونٹریال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان فتوحات برقرار رکھتے ہوئے کینیڈین جونیئر اوپن سکوائش ٹورنامنٹ بوائز انڈر 17 سنگلز کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

(جاری ہے)

پیر کو کینیڈا میں جاری ایونٹ میں کھیلے گئے بوائز انڈر 17 سنگلز پری کوارٹر فائنل میں پاکستانی کھلاڑی خوشحال ریاض خان نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی تھامس علیجا کو سخت مقابلے کے بعد 11-8، 7-11، 11-6 اور 11-7 سے ہرا کر کوارٹر فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

متعلقہ عنوان :