مسیحی برادری کے کرسمس کے حوالے سے تمام مسائل حل کرینگے ،میئر ساہیوال

پیر 10 دسمبر 2018 19:18

ساہیوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) میئر ساہیوال اسد علی خان بلوچ نے کہاہے کہ مسیحی برادری کے کرسمس کے حوالے سے تمام مسائل حل کرینگے ۔ چرچز کے اردگرد خصوصی طورپر صفائی کرائی جائے گی اورلائٹس کو روشن رکھاجائے گا۔ اس موقع پر انہیں تمام سہولیات کی فراہمی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیںگے ۔

(جاری ہے)

وہ یہاں اپنے دفتر میں مسیحی کمیونٹی کے مذہبی راہنمائوں اور پادریوں کے ایک اجلاس سے خطاب کررہے تھے ۔

انہوںنے کہاکہ مسیحی کمیونٹی کے تمام مسائل حل کئے جائیںگے ۔ کارپوریشن کے مسیحی ملازمین کی اضافی ڈیوٹیز کا اعزازیہ دے دیاگیاہے اور کرسمس کے موقع پر25دسمبر سے قبل ہی انہیں تنخواہیں بھی دی جائیںگی اور حکومتی پالیسی کے مطابق انہیں گفٹ وغیرہ بھی دیئے جائیںگے ۔

متعلقہ عنوان :