تمام مسائل کا حل سیرت النبی ؐ پر عمل میں پنہاں ہے، محمد حسین محنتی

پیر 10 دسمبر 2018 19:45

بدین ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 دسمبر2018ء) جماعت اسلامی سندھ کے امیروسابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی نے کہا ہے کہ ظلم وناانصافیوں کا خاتمہ اور مہنگائی بیروزگاری سمیت تمام مسائل کاواحد حل سیرت النبی ؐ پر عمل میں پنہاں ہے ،عشق مصطفیؐ کا تقاضہ ہے کہ نظام مصطفیؐکی جدوجہد کو تیز کیا جائے،۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے تلہار میں جلسہ سیرت النبیؐ اور بدین میں ضلعی مجلس شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔ اس موقع پر ضلعی امیر مولانا غلام رسول احمدانی، سابق ضلعی امراء سید داؤد شاہ گیلانی، سید علی احمد شاہ، محمد حسن بلیدی اورصوبائی سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا سمیت دیگر مقامی ذمہ داران بھی ساتھ موجود تھے۔