پی ایس ایف نے ملک میں ٹینس کی بہتری کیلئے رواں ماہ کے آخری ہفتہ ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا

پیر 10 دسمبر 2018 20:01

پی ایس ایف نے ملک میں ٹینس کی بہتری کیلئے رواں ماہ کے آخری ہفتہ ایگزیکٹو ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) پاکستان سکوائش فیڈریشن (پی ایس ایف) نے ملک میں ٹینس کی بہتری کیلئے رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس طلب کر لیا ہے۔ اجلاس کی صدارت پاکستان سکوائش فیڈریشن کے سینئر نائب صدر ایئر مارشل شاہد علوی کریں گے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایف کے نائب صدر قمر زمان نے بتایا کہ فیڈریشن نے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے ایگزیکٹو باڈی کا اجلاس رواں ماہ کے آخری ہفتہ میں طلب کر لیا ہے۔

اجلاس کی صدارت شاہد علوی کریںگے۔ اس موقع پر نائب صدر قمر زمان، جان شیر خان، تمام صوبوں کے ممبران اور فیڈریشن سے منسلک تمام یونٹس کے نمائندے شرکت کریں گے۔ اجلاس میں قومی کھلاڑیوںکی کارکردگی، عالمی مقابلوں اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

متعلقہ عنوان :