نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر سے شروع ہوگا

پیر 10 دسمبر 2018 20:39

نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 15 دسمبر سے ..
ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) نیوزی لینڈ اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 15 دسمبر سے ویلنگٹن میں شروع ہوگا۔اس سے قبل نیوزی لینڈ الیون اور سری لنکن کرکٹ ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا تین روزہ ٹور میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا۔

(جاری ہے)

آئی لینڈرز ٹیم اپنے دورہ نیوزی لینڈ کا باقائدہ آغاز 15 دسمبر کو پہلے ٹیسٹ میچ سے کریگی جہاں پر وہ میزبان ٹیم کے خلاف دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور واحد ٹی ٹونٹی میچ کی سیریز کھیلے گی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 3 جنوری کو کھیلا جائیگا، دوسرا میچ 5 جنوری کو کھیلا جائیگا جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا

متعلقہ عنوان :