مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ میں زیادتیوں کے باوجود خواتین حقوق کارکن کھڑی رہیں،ایمنسٹی انٹرنیشنل

پیر 10 دسمبر 2018 20:56

دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) مشرق وسطیٰ اورشمالی افریقہ میں حکومتوں اورمسلح گروپوں کی جانب سے زیادتیوں کی کثریت کے باوجود2018ء میں خواتین حقوق کارکن کھڑی رہیں ،یہ بات ایمنسٹی انٹرنیشنل نے پیرکوبتائی۔ انسانی حقوق کے دن کے موقع پرجاری کی گئی ایک رپورٹ میں خواتین کارکنوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایمنسٹی نے کہاکہ وہ مشکل سے حاصل ہونے والی تبدیلی کی سخت کہانیوں کے مرکزمیں رہیں ۔

(جاری ہے)

ایران ،سعودی عرب ،مصر،مراکش اورفلسطینی علاقہ جات میں خواتین نے مظاہروں کی تحریکوں میں حصہ لیااورانہوںنے جوں کے توں صورتحال کوچیلنج کرنے والوں کے بارے میں حکام کی بے چینی سے معمول اشتعال کومحسوس کیا۔ ایمنسٹی نے کہاکہ اس سال ایران میں 66سعودی عرب میں 14اورمصر میں خواتین انسانی حقوق کارکنوں کوگرفتارکیاجاچکاہے ۔ سعودی عرب میں ڈرائیونگ کی پابندیوں کے خاتمے کیلئے کامیاب مہم چلانے سے لیکرایران کے بدسلوک اوورتوہین آمیززبردستی حجاج عمل تک ایم ای این اے کے پورے خطے میں خواتین مضبوطی سے کھڑی رہیں ،یہ بات خطے کیلئے حقوق گروپ کی ڈائریکٹرحبامرایف نے بتائی۔ انہوںنے کہاکہ اس عمل میں انہوںنے اکثرگرفتاری اورحراست کاخطرہ مول لیا۔