آسٹریلیا میں حراست میں رکھے جانے والی100سے زائدپناہ گزینوں کا مقدمہ درج کر انے کا اعلان

پیر 10 دسمبر 2018 20:56

سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) آسٹریلیاکی جانب سے سمندرپارحراستی مراکزمیں حراست میں رکھے جانے والے ایک سوسے زائدپناہ گزین کینبراکے خلاف مقدمہ درج کررہے ہیں جن کاالزام ہے کہ انہیں تشدداورانسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کاشکارکیاگیاہے ۔

(جاری ہے)

پوانیوگنی کے مانس جزیروں اورناورومیں رکھے جانے والے تارکین وطن دوطبقاتی کارروائی مقدمات دائرکرنے والے ہیں ،جوان کی حراست کے خاتمے کیلئے تازہ ترین شہری کوشش ہے ،آسٹریلوی حکومت گروپ ارکان الزام عائدکرتے ہیں کہ انہیں آسٹریلوی حکومت کی جانب سے تشدد،انسانیت کے خلاف جرائم اورعالمی سطح پرکی ایذارسانی کاشکارکیاجارہاہے ،یہ بات جارج نیوہاؤس نے بتائی جوقانونی مہماتی گروپ نیشنل جنس پراجیکٹ کے وکیل ہیں ۔

لگ بھگ 1200افرادکی اعلیٰ وکیل جولیان برنسائیڈکے ذریعے نمائندگی کی جائے گی ،یہ بات پراجیکٹ نے بتائی۔آسٹریلیاکی دائیں بازونظریاتی کی حامل حکومت تارکین وطن کوسمندرپارمراکزمیں حراست میں رکھنے کی پالیسی کامسلسل دفاع کیاہے۔وزیراعظم سکات مورسین دلیل دیتے ہیں کہ پناہ کے متلاشیوں کی آسٹریلیاتک پہنچنے سے دیگرکوسفرکرنے کاحوصلہ ملے گا۔

متعلقہ عنوان :