دریاخان،بارش نہ ہونے پرموسم خشک بخار زکام اور گلے کی بیماریاں عام

روزانہ سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچنے لگے، ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں گلے کے ڈاکٹر حاضری کے بعد غائب ہونا معمول بنا لیا

پیر 10 دسمبر 2018 20:56

دریاخان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) بارش نہ ہونے پرموسم خشک بخار زکام اور گلے کی بیماریاں عام، روزانہ سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچنے لگے ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال میں گلے کے ڈاکٹر حاضری کے بعد غائب ہونا معمول بنا لیا مریض دن بھر خوار ہونے کے بعد پرائیویٹ کلینک پر چمڑی ادھڑوانے پر مجبور چیک اینڈ بیلنس کا نظام ختم تفصیلات کے مطابق امسال بارشیں نہ ہونے پر ہونے سے مختلف بیماریوں نے جنم لے لیا ہے جس میں بخار،نزلہ ،زکام کھانسی اور گلے کی سوزش کی بیماریاں عام ہو چکی ہیں روزانہ سینکڑوں مریض ہسپتال پہنچنے لگے جن خواتین بچے اور بزرگ بھی شامل ہیں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں گلے کے ڈاکٹر نہ ہونے کی بنا پر مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھکر جانے پر مجبور ہو گئے جس کی وجہ مریض خوار ہوتے رہتے ہیں دن بھر آپریشن تھیٹر میں آپریشن کا بہانہ بنا کر مریضوں کی تذلیل کی جاتی ہے جبکہ آپریشن ڈے بھی نہیں ہوتا محمد عارف،غلام حسین ،عابد،ساجد حسین،محمد ثقلین سمیت دیگر نے کہا کہ مذکورہ ڈاکٹرز ہسپتال میں مریضوں کو محض اس لئے ذلیل کرتے ہیں کہ ان کی اپنے پرائیویٹ ہسپتال پر چمڑی ادھیڑی جاسکے مزید انہوں نے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا

متعلقہ عنوان :