اقوام متحدہ نے ہجرت پر عالمی معاہدے کو حتمی شکل دے دی

پیر 10 دسمبر 2018 21:02

رباط (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) اقوام متحدہ نے ہجرت پر عالمی معاہدے کو حتمی شکل دے دی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مراکش میں منعقدہ اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں مہاجرین کے حوالے سے عالمی معاہدے کو حتمی شکل دے دی گئی۔

(جاری ہے)

مراکش میں اس دو روزہ کانفرنس کے آغاز پر تقریباً ڈیڑھ سو ممالک کے نمائندگان نے اس معاہدے پر دستخط کیے۔ یہ معاہدہ دنیا بھر میں غیر قانونی ہجرت کی روک تھام کے علاوہ پناہ گزینوں کے حالات بہتر بنانے کے لیے تیئس اہداف واضح کرتا ہے۔ ہجرت کے حوالے سے عالمی سطح پر منظور ہونے والا یہ پہلا معاہدہ ہے۔ امریکا اس معاہدے سے دستبردار ہو چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :