ہانگ کانگ ، ایک منی بس راہگیروں پر چڑھ دوڑی،دو افراد ہلاک بارہ زخمی

پیر 10 دسمبر 2018 21:02

ہانگ کانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) ہانگ کانگ میں ایک منی بس ایک دکان کو منہدم کرنے کے بعد راہگیروں پر چڑھ دوڑی جسکے نتیجے میں دو افراد ہلاک جبکہ بارہ زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پولیس حکام نے بتایا کہ حادثہ ہانگ کانگ کی اہم شاہراہ پر اسوقت پیش آیا جب ایک منی سکول بس ڈرائیور سے بے قابو ہو گئی اور سڑک کنارے ایک دکان اور راہگیر اس کی زد میں آ گئے ۔زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا ۔حادثے کی وجوہات جاننے کے لئے تحقیقات جاری ہیں ۔