لاہور ، احتساب عدالت ن کی شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کی اجازت ،ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور

پیر 10 دسمبر 2018 21:59

لاہور ، احتساب عدالت ن کی  شہباز شریف کو قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 دسمبر2018ء) لاہور کی احتساب عدالت نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کو اسلام آباد میں قومی اسمبلی کے سیشن میں شرکت کی اجازت دیتے ہوئے ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا۔

(جاری ہے)

لاہور کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم نے جیل سپرنٹنڈنٹ کی درخواست پر سماعت کی،نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا سپیکر قومی اسمبلی نے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کیے ہیں،شہبازشریف کو اسلام آباد لے جانے کے لئے ضروری قانونی کارروائی کرنے کی اجازت دی جائیاور راہداری ریمانڈ دیا جائے،عدالت نے استدعا منظور کرتے ہوئے میاں شہباز شریف کا ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور کر لیا،نیب پراسیکیوٹر وارث جنجوعہ نے میڈیا کے سوال پر بتایا کہ سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے میاں شہباز شریف کوعدالت پیش نہیں کیا گیا، انہوں نے کہا کہ اسی لئے جیل حکام کی جانب سے تحریری درخواست دائر کی گئی۔